رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی ایشائی ترقیاتی بنک

چینی ،گندم ،آٹا،دالیں اور دیگرضرورت زندگی کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ مہنگائی کا سبب بن سکتا ہے، جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد رہنے کی توقع

  تجارتی سرگرمیاں بحال ہورہی، مالیاتی پیکیج اور بہتر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی بر آمدات بڑھ رہی ہیں ،

رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی ایشائی ترقیاتی بنک
ایشیائی ترقیاتی بینک نےرپورٹ شائع کی ہے کہ رواں سال کے دوران مہنگائی کی شرح مزید بڑھے کا امکان ہے، گندم، چینی اور دیگر اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ مہنگائی کا سبب بنےگا ،رواں مالی سال 22-2021 کےدوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد رہنے کی توقع ہے جو 7 ایشیائی ممالک میں سب سے کم ہے۔ 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3.9 فیصد رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ 2021 جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ کے دوسرےسال پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں بتدریج بحال ہورہی ہیں ۔ 2022 میں پاکستان کی معیشت کی بحالی جاری رہنے کی توقع ہے۔ پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت بارے ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں سال 22-2021 کے میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔

رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی ایشائی ترقیاتی بنک
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ رواں مالی سال صنعت، تعمیرات اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں گروتھ متوقع ہے۔ رواں مالی سال کے دورانزرعی شعبے کی گروتھ میں بہتری کا امکان ہے۔ کرو ناوائرس کے باوجود پاکستان کی معاشی سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں ،نجی سرمایہ کاری کو تحفظ فراہمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ۔